جسٹس ریٹائرڈ خلیل الرحمان رمدے،نجم سیٹھی ،ریاض کیانی انتخابی دھاندلی کے اہم کھلاڑی ہیں، مارشل لاءکا حامی نہیں ہوں : عمران خان

جسٹس ریٹائرڈ خلیل الرحمان رمدے،نجم سیٹھی ،ریاض کیانی انتخابی دھاندلی کے اہم ...
جسٹس ریٹائرڈ خلیل الرحمان رمدے،نجم سیٹھی ،ریاض کیانی انتخابی دھاندلی کے اہم کھلاڑی ہیں، مارشل لاءکا حامی نہیں ہوں : عمران خان

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے الزام عائد کیا ہے کہ ن لیگ نے پنجاب میں اپنے امپائر کھڑے کیے۔2013ءکی الیکشن دھندلی میں جسٹس ریٹائرڈ رمدے، نجم سیٹھی اور ریاض کیانی نے بنیادی کردار ادا کیا تھا ۔وفاقی دارلحکومت میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ 2013ءمیں سونامی کے بعد ن لیگ تحریک انصاف سے خائف ہوگئی اور اس نے جسٹس ریٹائرڈ ریاض کیانی کے مزاحمت کرنے پر پنجاب کا الیکشن کمشنر کراچی بھیج کر انور محبوب کو کراچی سے لاہور ٹرانسفر کیا گیا،بیورو کریسی نے مجھے بتایا کہ میچ فکس ہونے جا رہا ہے لیکن مجھے چیف جسٹس پر اعتماد تھا ،کیا پتا تھا کہ چیف جسٹس کس کے لیے بیٹنگ کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ  انتخابات کی دھاندلی میں دوسرا کردار جسٹس ریٹائرڈ رمدے نے ادا کیا جنہوں نے ایک تقریب کا اہتمام کیا جس میں سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری بھی مدعو تھے اور اسی تقریب میں الیکشن سیل بناجبکہ تیسرے کھلاڑی نجم سیٹھی تھے جنہوں نے اہم تبادلے کیے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کے پانچ ڈویژنز میں اضافی بیلٹ پیپرز بھیجے گئے،ہمارے پاس عینی شاہد بھی موجود ہے جس نے رات کو خواجہ سعد رفیق کے گھر بیلٹ پیپرز کے باکس پہنچتے دیکھے،سعدرفیق کے گھر ڈبے پہنچانے والے کو میڈیا کے سامنے پیش کریں گے،تحقیقات کی گئیں تو ریٹرننگ افسران کے موبائل فون سے سارا ریکارڈ مل جائے گا،ن لیگ نے جو بیلٹ پیپرز چھپوائے ان کا کاغذ ٹھیک نہیں تھا۔ انھوں نے کہا کہ آخری وقت پر پرائیویٹ لوگ جعلی بیلٹ پیپرز چھپواتے پکڑے گئے،ریٹرننگ افسران الیکشن کمیشن کے ماتحت نہیں تھے،اب تک جتنے حلقے کھلے ہیں 40سے 50 ہزار ووٹ جعلی نکلے ہیں۔نواز شریف کی تقریر کے پیچھے رمدے صاحب تھے،نواز شریف نے آر اوز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے جتوایا جائے اورتقریر کے بعد آر اوز نے کام کو تیز کر دیا اور ووٹوں کی تعداد منٹوں میں بڑھ گئی۔ اب تہہ خانے میں ریکارڈ تبدیل کرنے کی کوششیں جا ری ہیں، بیلٹ پیپرز دو روز پہلے ریٹرننگ افسران کے پاس پہنچ گئے تھے،انتخابات میں کامیابی کے بعد سب سے پہلے نجم سیٹھی کو نوازا گیا اور پھر جسٹس رمدے کو قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نوازا گیا اور اب ان کو ہٹا کر ان کے بھائی کو نوازا گیا ہے۔سابق چیئرمین نادرا طارق ملک کو ڈرا دھمکا کر باہر بھیجا گیا ہے۔جسٹس ریٹائرڈ افتخار محمد چودھری نے آر اوز کو خراج تحسین پیش کیا اور پھر بلوچستان کے دورے پر ن لیگ کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ ایڈمرل ریٹائرڈ فصیح بخاری نے آصف زرداری کو خط لکھا کہ مجھے خوف ہے کہ انتخابات میں دھاندلی کی جا رہی ہے اور بہت بڑے میڈیا گروپ کو ٹیکس سے چھوٹ دی جائے گی، اس میں چیف جسٹس افتخار محمد چودھری بھی شامل ہیں۔ انور محبوب کو دھاندلی پر ایک سال کی توسیع دی گئی اور پھر دھند کا بہانا بنا کر ایک حلقے میں ووٹنگ کا ٹائم بڑھا دیا گیا۔ طارق باجوہ کو ایف بی آر کا چیئرمین بنا دیا گیا۔

مزید : اسلام آباد /Headlines