اسلام آباد: آزادی مارچ روکنے کیلئے دائر درخواست اعتراض لگاکرواپس کردی گئی

اسلام آباد: آزادی مارچ روکنے کیلئے دائر درخواست اعتراض لگاکرواپس کردی گئی
اسلام آباد: آزادی مارچ روکنے کیلئے دائر درخواست اعتراض لگاکرواپس کردی گئی

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ہائیکورٹ نے 14 اگست کو عمران خان کا احتجاج روکنے کے خلاف دائر درخواست پر پٹیشنر کو رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کردی، درخواست کی سماعت کل ہوگی۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ انور کاسی نے شہری طاہر عبداللہ کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نے عدالت عالیہ سے استدعا کی کہ درخواست کی آج ہی سماعت کی جائے، چیف جسٹس نے درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کا جائزہ لیا اور درخواست گزار کو ہدایت کی کہ رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کریں، کل درخواست کی سماعت کر لیں گے۔طاہر عبداللہ نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ جناح ایونیو بلاک کرنے سے شہریوں کے حقوق متاثر ہوں گے اس لئے عمران خان کو برطانوی ہائیڈ پاک کی طرز پر جگہ دی جائے اور عدالت وزیر داخلہ کو احتجاج کیلئے متبادل جگہ فراہم کرنے کا حکم جاری کرے۔ رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراض لگایا کہ درخواست گزار کا حق دعویٰ نہیں بنتا۔

مزید : اسلام آباد