انقلابی ، آزادی مارچ ،تین ہزار ایف سی اہلکار اسلام آباد طلب

انقلابی ، آزادی مارچ ،تین ہزار ایف سی اہلکار اسلام آباد طلب
انقلابی ، آزادی مارچ ،تین ہزار ایف سی اہلکار اسلام آباد طلب

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزارت داخلہ نے 14 اگست کو پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے آزادی مارچ اور انقلاب مارچ کے پیش نظر اسلام آباد میں فرنٹیئر کانسٹبلری ( ایف سی) کے تین ہزار اہلکاروں کو طلب کرلیا ہے۔وزارت داخلہ کے مطابق اسلام آباد میں لانگ مارچ کے دوران ممکنہ دہشت گردی کا خدشہ ہے، جس کے باعث سیکیورٹی کو مزید سخت کرتے ہوئے پنجاب اور دوسرے صوبوں سے بھی قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی اضافی نفری کو طلب کیا گیا ہے اور اس مقصد کے لیے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی جانب منظوری کے بعد نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے، ایف سی اہلکار وزارت داخلہ کے زیرِ کنٹرول کام کریں گے۔خیال رہے کہ 14 اگست کو اسلام آباد میں تحریکِ انصاف اور عوامی کے مشترکہ مارچ کے پیشِ نظر شہر کی سیکیورٹی پہلے ہی سخت ہے۔

مزید : اسلام آباد