عمران خان اور طاہر القادری ملک کو تباہی کی طرف لےجارہے ہیں:خورشید شاہ

عمران خان اور طاہر القادری ملک کو تباہی کی طرف لےجارہے ہیں:خورشید شاہ
 عمران خان اور طاہر القادری ملک کو تباہی کی طرف لےجارہے ہیں:خورشید شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان اور طاہر القادری ایک ہیں، دونوں ملک کو تباہی کی طرف لے کر جارہے ہیں۔وفاقی دارلحکومت میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے کچھ لوگ عمران خان کو استعمال کررہے ہیں، وہ سمجھتے ہیں کہ عمران کے بعد وہ لیڈر بن سکتے ہیں، ملک یا نظام کو کوئی نقصان پہنچا تو عمران اور طاہر القادری ہی ذمہ دار ہوں گے۔خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ انتخابات کے بعد ملک کی تمام جماعتوں نے نواز شریف کو وزیراعظم تسلیم کیا، 14 ماہ بعد نواز شریف کو وزیراعظم کیسے نہ تسلیم کیا جائے، موجودہ معاملات پرخاموش رہنا بے حسی ہے جو تباہی کی طرف لے جائے گی، ملک کا مستقبل جمہوریت ہے اور پیپلزپارٹی غیر جمہوری اقدام کے خلاف مزاحمت کرے گی۔