میرا ڈونا نے صحافی کو تھپڑ مار دیا
بیونس آئرس (مانیٹرنگ ڈیسک ) ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبالر ڈیاگو میرا ڈونا نے’سپورٹس مین شپ‘ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صحافی کو تھپڑ رسید کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ورلڈکپ 1986ءکے فاتح کپتان ڈیاگو میرا ڈونا اس وقت آپے سے باہر ہو گئے جب صحافی اُن کی کوریج کے لیے موجود تھے ، صحافیوں میں سے ایک نے اُن کی بیوی کو آنکھ ماری جس پر میراڈونا گاڑی سے اتر ے ، صحافی سے جھگڑے اور پھر تھپڑ رسید کر دیا۔