آئی سی سی نے سعید اجمل کا باﺅلنگ ایکشن ایک بار پھر مشکوک قرار دیدیا

آئی سی سی نے سعید اجمل کا باﺅلنگ ایکشن ایک بار پھر مشکوک قرار دیدیا
آئی سی سی نے سعید اجمل کا باﺅلنگ ایکشن ایک بار پھر مشکوک قرار دیدیا

  



دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان کے جادو گرآف سپنر سعید اجمل کے باﺅلنگ ایکشن کو ایک بار پھر مشکوک قرار دے دیا گیا ہے۔انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ کے بعد میچ آفیشلز نے سپنر سعید اجمل کے باﺅلنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیا، آئی سی سی کے قوائد و ضوابط کے مطابق سعید اجمل کو 21 روز کے اندر اپنے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ کرانا ہو گا جس میں ان کے ایکشن کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل 2009ءمیں بھی سعید اجمل کے ایکشن کو ان کے ”دوسرا“ کی وجہ سے مشکوک قرار دیا تھا لیکن ٹیسٹ کے بعد ان کے ایکشن کو کلیئر قرار دے دیا گیا تھا۔ جادو گر سپنر اب تک 34 ٹیسٹ میچوں، 110 ون ڈے اور 64 ٹی ٹونٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

مزید : کھیل