عوامی تحریک کو کالعدم جماعت قراردینے کی درخواست وزارت داخلہ میں جمع

عوامی تحریک کو کالعدم جماعت قراردینے کی درخواست وزارت داخلہ میں جمع
عوامی تحریک کو کالعدم جماعت قراردینے کی درخواست وزارت داخلہ میں جمع

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) لال مسجد شہداءفاﺅنڈیشن نے وزارت داخلہ سے پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کوکالعدم جماعت قراردینے کی درخواست کردی ہے۔وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لال مسجد شہداءفاﺅنڈیشن کی جانب سے پاکستان عوامی تحریک کو کالعدم جماعت قرار دینے کے حوالے سے جمع کرائی گئی درخواست میں یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی اے ٹی کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری اپنی تقاریر میں کارکنوں کو اشتعال دلا رہے ہیں،طاہرالقادری کے اس بیان کہ’ 15 کارکنوں کے بدلے15پولیس اہلکاروں کوقتل کردو‘ کے بعد دو اہلکاروں کو زخمی کردیاگیا۔شہداءفاﺅنڈیشن کا کہنا تھا کہ طاہرالقادری عوام کو خانہ جنگی کی طرف لےجارہے ہیں لہذا ملکی سالمیت اور شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے عوامی تحریک کوکالعدم قراردیاجائے۔

مزید : اسلام آباد