طاہر القادری کوکسی بھی وقت گرفتار کرسکتے ہیں: سی سی پی او لاہور

طاہر القادری کوکسی بھی وقت گرفتار کرسکتے ہیں: سی سی پی او لاہور
طاہر القادری کوکسی بھی وقت گرفتار کرسکتے ہیں: سی سی پی او لاہور

  



لاہور (ویب ڈیسک) سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے خلاف مقدمات درج ہیں، انہیں کسی بھی وقت گرفتار کیا جاسکتا ہے، آزادی مارچ کیلئے بھی سیکیورٹی انتظامات سخت کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں، پولیس اہلکاروں پر تشدد کر نے اور ان پر فائرنگ کرنےوالوں کو بہر صورت گرفتار کیا جائے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور نے کہا کہ جس کیخلاف بھی مقدمہ درج ہوجائے اس کو گرفتار کیا جانا آئین اور قانون کے مطابق ضروری ہے،شہر میں امن وامان یقینی بنانا ہماری ذمہ داری ہے جس کےلئے تمام اقدامات کئے جارہے ہیں۔

مزید : لاہور