تکون شکل کا پورٹیبل میوزک سسٹم ”پونو“ متعارف کر وا دیا گیا

تکون شکل کا پورٹیبل میوزک سسٹم ”پونو“ متعارف کر وا دیا گیا
تکون شکل کا پورٹیبل میوزک سسٹم ”پونو“ متعارف کر وا دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (ویب ڈیسک) ٹیکنالوجی نے چیزوں کو مختصر سے مختصر کردیا ہے اور بڑے ہائی فائی ساﺅنڈ سسٹمز کی جگہ چھوٹے پورٹیبل سسٹمز نے لے لی ہے۔ ایسا ہی ایک میوزن سسٹم ”پونو“ بھی ہے جو اس برس کے آخر تک صارفین کے ہاتھوں میں ہوگا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ”پونو“ ایک چھوٹی جسامت اور تکون شکل کا پورٹیبل میوزک سسٹم ہے اور اسکے بارے میں خیال کیا جارہا ہے کہ یہ ایپل کے آئی پوڈ کے معیار کے مطابق ہوگا، یہ آن لائن میوزک سٹورز سے انٹرنیٹ کے ذریعے منسلک ہوکر صارفین تک نئے اور پرانے گانے سننے کی سہولت پہنچائےگا اور اس میں کئی البم محفوظ بھی کئے جاسکیں گے۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ اس پرڈیجیٹل آڈیو میں گانے سنے جاسکیں گے جو ایم پی 3 فارمیٹ سے بہت بہتر ہوگا۔ پونو کی تیاری پر تین برس قبل کام شروع کیا گیا تھااور تکون ماڈل کو حتمی منظوری دی گئی۔ اس تکون کے ایک طرف سپیکر، دوسری طرف سکریب اور تیسری طرف سپیکرز نصب ہوں گے۔