آئی فون سے کنٹرول ہونے والا منی ڈرون متعارف

آئی فون سے کنٹرول ہونے والا منی ڈرون متعارف
آئی فون سے کنٹرول ہونے والا منی ڈرون متعارف

  

لندن (ویب ڈیسک) ٹیکنالوجی ماہرین نے ایسا ننھا ڈرون متعارف کروایا ہے جو آئی فون سے کنٹرول کیا جاسکے گا۔ ، یہ ڈرون اڑن طشتری سے مشابہہ ہے اور اسے ایک فرانسیسی فرم نے تیار کیا ہے جن کا دعویٰ ہے کہ اس منی ڈرون کی وجہ سے کمپیوٹر گیمز سڑکوں پر آجائیں گی۔ منی ڈرون بنانے والوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسے پیرس کے قریب سینٹ مارٹن کے قریب جانچا اور اس کی اڑان کا جائزہ لیا۔آئی فون پر اس ڈرون کو اٹھانے اور گرانے کے لئے ایک خاص بٹن لگایا گیا ہے جو اس کے ریموٹ کنٹرول کا کام دے گا۔ اس مشین پر چار ننھے پنکھے لگے ہیں اور اس میں ایک ویڈیو کیمرہ بھی نصب ہے۔ یہ ڈرون 11 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑان بھرتا ہے اور ہوا میں پندرہ منٹ تک کھڑا ہوسکتا ہے۔ یہ سب وہ 60 منٹ کی بیٹری چارجنگ پر کرے گا جس کی زیادہ سے زیادہ رینج پچاس میٹر ہے۔ اس کا وزن 300 گرام ہے اور اس کی قیمت 300 پاﺅنڈ ہے۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی