کنٹینرز مالکان کو کرایہ کی ادائیگی کا پول بھی کھل گیا

کنٹینرز مالکان کو کرایہ کی ادائیگی کا پول بھی کھل گیا
کنٹینرز مالکان کو کرایہ کی ادائیگی کا پول بھی کھل گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت کی جانب سے قبضے میں لئے گئے کنٹینرز کے مالکان کو کرایہ ادا اور کھانے پینے کی اشیاءفراہم کرنے کے دعوے جھوٹے ثابت ہوئے۔ لانگ مارچ اور یوم شہداءکے حوالے سے شہر کے داخلی و خارجی اور ماڈل ٹاﺅن جانے والے راستے بند کرنے کیلئے قبضے میں لئے گئے کنٹینرز کو پانچ روز گزرگئے ہیں۔ کنٹینرز مالکان نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر قانون نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں کرایہ دینے کی بات کی لیکن کرایہ تو دور کی بات ڈرائیورز کو کھانا تک نہیں دیا گیا۔ بیشتر کنٹینرز میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان موجود ہے اور حکومت کو کوئی پرواہ نہیں ہمیں تو یہ بھی معلوم نہیں کہ مزید کتنے دن معاشی قتل برداشت کرنا پڑے گا۔

مزید :

لاہور -