موٹروے کسی صورت بند نہیں ہونے دیں گے: آئی جی

موٹروے کسی صورت بند نہیں ہونے دیں گے: آئی جی
موٹروے کسی صورت بند نہیں ہونے دیں گے: آئی جی

  



لاہور (ویب ڈیسک) آئی جی موٹروے پولیس ذوالفقار چیمہ نے کہا ہے کہ موٹروے بند ہونے کی وجہ سے ہزاروں مسافروں کو تکلیف کا اٹھانا پڑی، ان میں بچے، بوڑھی عورتیں اور بیمار افراد بھی تھے۔میڈیاسے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ موٹروے بند ہونے پر بہت سے مسافروں کی فلائٹس مس ہوگئیں جبکہ اعلیٰ عدلیہ کے جج صاحبان اور سینئر ملٹری افسران کو بھی تکلیف اٹھانا پڑی، حکومت کو چاہیے کہ موٹروے کسی صورت بند نہ کرے۔ آئی جی نے بتایا کہ ہزاروں مسافروں میں سے 90 فیصد تو بالکل غیر سیاسی لوگ تھے، ان کی تکلیف سے ہمیں بہت دکھ اور شرمندگی ہوئی، افسران کو ہدایت کی ہے کہ موٹروے کھلی رہے گی لہٰذا مسافروں کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

مزید : لاہور