بالی ووڈ کے کامیاب فنکار تعلیمی میدان میں زیرو نکلے

بالی ووڈ کے کامیاب فنکار تعلیمی میدان میں زیرو نکلے
بالی ووڈ کے کامیاب فنکار تعلیمی میدان میں زیرو نکلے

  



نئی دہلی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے کامیاب فنکار تعلیمی سفر میں زیرو نکلے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پڑھائی سے منہ موڑنے والے بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور پرائمری پاس، کنگ خان تین بار فیل، سلمان خان صرف انٹر کرسکے، سوناکشی بھی والد کی طرح تعلیم حاصل نہ کرسکیں، مسٹر پرفیکٹ کے نام سے مقبول عامر خان اداکاری میں نمبر ون جبکہ پڑھائی میں بالکل زیرو ہیں،سکول میں پڑھتے کم اور استاد کی مار زیادہ کھاتے تھے۔ کرشمہ کپور پرائمری پاس ہیں تاہم انہوں نے اپنے 26 سالہ کیریئر میں 50 کے قریب فلموں میں کام کیا۔ شاہ رخ خان ایم اے میں تین بار فیل ہوئے، رنبیر کپور کو پڑھائی سے اس قدر نفرت تھی کہ وہ سکول سے نکلنے کے بعد کالج کبھی بھی نہ گئے،سلمان خان صرف انٹر ہی کرسکے، اکشے کمار بھی زیادہ پڑھے لکھے نہیں ہیں۔

مزید : تفریح