جنسی زیادتی میں ملوث افراد کو پھانسی ہونی چاہیے: اجے دیوگن

جنسی زیادتی میں ملوث افراد کو پھانسی ہونی چاہیے: اجے دیوگن
جنسی زیادتی میں ملوث افراد کو پھانسی ہونی چاہیے: اجے دیوگن

  

ممبئی (ویب ڈیسک) اداکار اجے دیوگن نے کہا ہے کہ جنسی زیادتی میں ملوث افراد کیلئے پھانسی کی سزا ہونی چاہیے۔ فلم ”سنگھم ریٹرنز“ کی تشہیری مہم کے موقع پر اداکارہ کرینہ کپور کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ واقعی مجھے ابھی تک اس بھیانک جرم کی سمجھ نہیں آئی، یہ قتل سے بھی زیادہ بڑا جرم ہے، میرے اختیار میں ہوتا تو میں پھانسی کی سزا دے کر انہیں موت کے گھاٹ اتار دیتا۔ انہوں نے کرینہ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ کرینہ سیف علی خان سے شادی کے بعد میچور اور ذمہ دار ہوگئی ہیں۔

مزید : تفریح