نوجوان سوشل میڈیا کے استعمال سے بدتمیز ہو رہے ہیں: تحقیق

نوجوان سوشل میڈیا کے استعمال سے بدتمیز ہو رہے ہیں: تحقیق
نوجوان سوشل میڈیا کے استعمال سے بدتمیز ہو رہے ہیں: تحقیق

  



نیویارک (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا کے ذریعے دنیا بھر کے لوگ ایک دوسرے سے تعلقات قائم کرتے اور خیالات کا اظہار کرتے ہیں تاہم ایک تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کا استعمال نوجوانوں کو بدتمیز بھی بنا رہا ہے۔ امریکی ریاست ایریزونا کی ایک یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق سوشل میڈیا پر لوگ جب ایک دوسرے سے بات چیت کرتے ہیں تو فکر مندی اور لاپروائی سے پیش آتے ہیں۔ محققین نے سوشل میڈیا استعمال کرنے والے طلبا وطالبات پر تحقیق کی تو یہ بات سامنے آئی کہ جو لوگ جتنا زیادہ سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں ان میں معاشرے سے دوری، فکر مندی اور لاپروائی بڑھتی جارہی ہے اور وہ بدتمیز ہورہے ہیں۔

مزید : تفریح