پرندوں کے گیت گھر کی مالیت بڑھادیتے ہیں:تحقیق
نیویارک (ویب ڈیسک) گھر کے باغیچے میں پرندوں کی چہچاہٹ سن کر ہرکسی کا مزاج خوشگوار ہوجاتا ہے لیکن ان کی چہچہاہٹ گھر کی مالیت بھی بڑھادیتی ہے۔ امریکی یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق جن گھروں میں پرندوں کی بھرمار ہوتی ہے ان کی مالیت کم پرندوں والے گھروں کے مقابلے میں اوسطاً 21 ہزار پاﺅنڈ زیادہ ہوتی ہے اور کسی گھر میں جتنے زیادہ پرندے ہوں گے اس کی مالیت بھی اتنی ہی بڑھتی چلی جائے گی کیونکہ گھر خریدنے والے بلبل یا ایسے ہی پرندوں کی چہچاہٹ سننا بہت پسند کرتے ہیں۔ یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ اگر آپ کو اپنے گھر کی مالیت بڑھانی ہے تو گھر میں خوبصورت ننھے منے پرندے پال لیں جو سارا دن چہچہاتے رہیں۔