نوعمر بچے کی فحش حرکات، ماں نے پولیس بلالی
نیویارک (نیوز ڈیسک) یہ تو ہم سب اچھی طرح جانتے ہیں کہ مغربی معاشرہ اخلاقی دیوالیہ پن کا شکار ہوچکا ہے اور بے راہ روی نے ایک و باءکی شکل اختیار کرلی ہے۔ گزشتہ دنوں میں ایک ایسا واقعہ امریکی ریاست جنوبی کیرولینا میں ہوا کہ لاچار ماں کو پولیس بلانا پڑی۔ تفصیلات کے مطابق سپارٹن برگ کی کاﺅنٹی میں پولیس کی اس وقت دوڑیں لگ گئیں جب انہیں ایک فون کال موصول ہوئی جس میں ایک خاتون واویلا کررہی تھی کہ جلدی آﺅ میرے بیٹے کو پکڑو۔ پولیس بھاگم بھاگ جب وقوعہ پر پہنچی تو 40 سالہ خاتون نے بتایا کہ اس کا 15 سالہ بیٹا اپنے کمرے میں گھس کر فحش فلم سے لطف اندوز ہورہا تھا اور جب وہ اس کے کمرے میں داخل ہوئی تو اس نے بستر پر بیٹھتے ہوئے فوراً ٹی وی بند کردیا۔ خاتون جس کا نام پولیس نے صیغہ راز میں رکھا ہوا ہے کا کہنا ہے کافی عرصے سے اس کا بگڑا ہوا بیٹا ایسی حرکات کررہا ہیںجو ناقابل بیان ہے۔گوکہ پولیس نے اس کے نوعمر بچے کو حراست میں لے لیا ہے۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ اس طرح کے عمل کی سزا یا گرفتاری قانون میں موجود نہیں ہے لہٰذا وہ کچھ نہیں کرسکتی۔