انقلاب مارچ کے دوران ق لیگ کی قیادت پر حملوں کی منصوبہ بندی کی گئی: پرویز الہی

انقلاب مارچ کے دوران ق لیگ کی قیادت پر حملوں کی منصوبہ بندی کی گئی: پرویز الہی
 انقلاب مارچ کے دوران ق لیگ کی قیادت پر حملوں کی منصوبہ بندی کی گئی: پرویز الہی

  

 لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الہی نے الزام عائد کیا ہے کہ انقلاب مارچ کے دوران ق لیگ کی قیادت پر حملوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے،آئی جی پنجاب کو خط لکھ دیا ہے۔صوبائی دارلحکومت میں اپنی رہائشگاہ پر پارٹی رہنماﺅں کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب میں چوہدری پرویزالہی نے الزام عائد کیا کہ وزیر اعلی پنجاب کے حکم پر انقلاب مارچ کے دوران مسلم لیگ کی قیادت گجرات میں ظہور الہی ہاﺅس اور مسلم لیگ ق کے جلوس پر انتظامیہ کی مدد سے حملوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے جس میں ن لیگ کے گجرات کے ایم این اے ، مقامی ایم پی اے ،ڈی پی او اورڈی سی او ملوث ہیں۔ پرویز الہی کا کہنا تھا کہ انہوں نے آئی جی پنجاب اور دیگر حکام کو خط لکھ کر صورتحال سے آگاہ کر دیا ہے ،حملے کی صورت میں وزیراعظم ، وزیر اعلی اور آئی جی پنجاب پولیس ذمہ دار ہوں گے، مسلم لیگ ن نے انقلاب مارچ کے جواب میں جو احتجاج کا فیصلہ کیا ہے اس سے حکمران ملک میں خانہ جنگی کرانا چاہتے ہیں۔ پرویز الہی کا کہنا تھا کہ مارشل لاءاور زلزلہ کسی سے پوچھ کر نہیں آتے مگر ہم مارشل لا ءکے خلاف ہیں، عوام تبدیلی کے لئے گھروں سے باہر نکل آئیں۔

مزید : لاہور /اہم خبریں