مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کارکن آمنے سامنے، شدید نعرے بازی، عمران خان کی رہائشگاہ پر پتھراﺅ

مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کارکن آمنے سامنے، شدید نعرے بازی، عمران خان کی ...
مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کارکن آمنے سامنے، شدید نعرے بازی، عمران خان کی رہائشگاہ پر پتھراﺅ

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی دارالحکومت میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے کارکن ایک دوسرے کے سامنے آ گئے، مسلم لیگی کارکنوں نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی رہائش گاہ پر پتھراﺅ بھی کیا۔ تفصیلات کے مطابق زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ کے سامنے تحریک انصاف کے کارکن موجود تھے کہ نہر کے دوسری جانب مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی ریلی پہنچ گئی اور نعرے بازی شروع کر دی۔ اس دوران نہر کی دوسری طرف موجود پی ٹی آئی کارکن بھی نعرے بازی کرتے رہے اور دونوں جانب سے پتھراﺅ کا عمل شروع کر دیا گیا تاہم اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنماءنے ہاتھ لہراتے ہوئے کارکنوں کی ریلی کو لے کر آگے بڑھنا شروع ہو گئے اور لاہور پریس کلب کے سامنے پہنچ کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع کارکنوں نے مسلم لیگ ن، وفاقی و صوبائی حکومت کے حق میں نعرے لگائے اور حکومت کے خلاف کسی بھی قسم کے احتجاج کو مسترد کر دیا۔

مزید : قومی /اہم خبریں