سونے سے سجی مہنگی ترین مرسڈیز فروخت کیلئے پیش
برلن (ویب ڈیسک) مرسڈیز کا شمار دنیا کی مہنگی ترین گاڑیوں میں ہوتا ہے جسے خریدنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں لیکن سونے پر سہاگا تو تب ہو جب یہ کار سونے سے ہی بنی ہو۔ جی ہاں یہ کمال دکھایا ہے جرمنی کی ایک کمپنی نے جس نے مرسڈیز کو ایک باکل ہی نیا روپ دیتے ہوئے سونے سے سجادیا ہے۔ اس شاندار کار کی باڈی میں خالص سونے کی ایک ہزار پرتیں استعمال کی گئی ہیں اور اندرونی سج اوٹ پر بھی سولہ ہزار ڈالر کا خرچہ کیا گیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ان کا اس طرح کی 25 کاریں تیار کرنے کا ارادہ ہے جن میں سے 10 تو فروخت بھی ہوچکی ہیں اور انہیں مزیر کاروں کے آرڈرز بھی موصول ہورہے ہیں۔ اس کار کی قیمت سونے کی سجاوٹ کے لحاظ سے پونے چار لاکھ ڈالر سے لے کر ساڑھے پانچ لاکھ ڈالر تک رکھی گئی ہے۔