خوبصورت چہروں کو یاد رکھنا مشکل ہوتا ہے
برلن (ویب ڈیسک) کہا جاتا ہے کہ انسان خوبصور چہرے کبھی نہیں بھولتا لیکن سائنس کا تو کچھ اور ہی کہنا ہے۔ جرمنی میں ہونے والی ایک دلچسپ تحقیق میں یہ حیرت انگیز انکشاف ہوا ہے کہ انسان خوبصورت کے بجائے بدصورت چہروں کو ہمیشہ یاد رکھتا ہے، کم پرکشش چہرے ہمیشہ کے لئے اس کے ذہن پر نقش ہوکررہ جاتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی کی خوبصورتی ہی اسے یاد رکھنے میں رکاوٹ بن جاتی ہے۔ جبکہ انسانی یادداشت کے لئے غیر پرکشش لوگوں کا چہرہ یاد رکھنا زیادہ آسان ہوتا ہے۔