گھڑ سواری بھی وزن گھٹانے میں اہم ثابت ہوسکتی ہے، تحقیق
لندن (ویب ڈیسک) برطانوی طبی ماہرین نے ایک ریسرچ کے دوران ثابت کیا ہے کہ ورزش کی طرح گھڑ سواری بھی وزن گھٹانے مکیں اہم ثابت ہوسکتی ہے۔ گھڑ سواری عام طور پر تفریح کا ذریعہ ہی سمجھا جاتا ہے مگر اب ماہرین نے کہا ہے کہ ہارس رائڈنگ یعنی گھڑ سواری جسم کیلئے اتنی ہی مفید ہے جتنی کے ورزش اور تو اور سواری وزن گھٹانے میں بھی عاون ثابت ہوتی ہے۔ برطانوی ماہرین نے تحقیق کے بعد کہا ہے کہ گھڑ سواری کرنے سے انسان کا پورا جسم حرکت میں آجاتا ہے، دل دھڑکنے سے خون کی روانی تیز اور نظام ہضم بہتر ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے پورے جسم کی فاضل چربی کم ہونے لگتی ہے۔