بھارت پاکستان سے کوئلے لے کر بجلی فراہم کرے گا

بھارت پاکستان سے کوئلے لے کر بجلی فراہم کرے گا
بھارت پاکستان سے کوئلے لے کر بجلی فراہم کرے گا

  

نئی دہلی (ویب ڈیسک) انڈیا پاکستان مشترکہ بزنس فورم کا چوتھا اجلاس نئی دہلی میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران دونوں ممالک کے صنعتکاروں نے زراعت اور توانائی پر قائم کی گئی ٹاسک فورسز کی جانب سے کی گئی پیشرفت کا جائزہ کیا۔ اس موقع پر مشترکہ بزنس فورم کے بھارتی چیئرمین سنیل کانت منجل نے کہا کہ ہم پاکستان کو بجلی برآمد کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں اور اس کے عوض کوئلے جیسا خام مال حاصل کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق بزنس فورم میں دونوں ممالک کے کاروباری رہنماﺅںنے ویزا قوانین آسان بنانے پر زور دیا۔ فورم کے اختتام پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انڈیا پاکستان مشترکہ بزنس فورم کے شریک پاکستانی چیئرکمین یاور علی شاہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سب سے بڑی نان ٹیرف رکاوٹ ویزا کا معاملہ ہے، کاروباری افراد ملیں گے نہیں تو کاروبار کیسے کریں گے، سنیل کانت منجل نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کے لئے تاجروں کو ایک سال کے لئے ملٹی پل انٹری بزنس ویزا جاری کیا جائے، یہ ویزا کسی مخصوص شہر کے لئے نہیں ہونا چاہیے اور نہ ہی پولیس رپورٹنگ کی ضرور ہونی چاہیے ۔

مزید : بزنس