دولہا ایمبولینس میں بارات لے کر دلہن کے گھر پہنچ گیا

دولہا ایمبولینس میں بارات لے کر دلہن کے گھر پہنچ گیا
دولہا ایمبولینس میں بارات لے کر دلہن کے گھر پہنچ گیا

  

لاہور (ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت میں دولہا نے ہر حال میں دلہن کو لانے کیلئے ایمبولینس کا استعمال کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ اتوار کے روز لاہور کے داخلی اور خارجی راستے بند ہونے کی وجہ سے لاہور میں داخل ہونے والے شہزاد نامی دولہا نے کامونکے کے علاقے جانا تھا مگر اس نے پولیس اور انتظامیہ سے بچنے کیلئے دیگر ٹرانسپورٹ کی بجائے ایمبولینس کا استعمال کیا۔ راوی پل پر انتظامیہ نے دولہے والی ایمبولینس کو وہاں سے جانے کی اجازت دے دی۔

مزید : لاہور