عظیم باکسر محمد علی کی بیٹی لیلیٰ کی پہلی فلم ”فالکن رائزنگ“ ریلیز کیلئے تیار

عظیم باکسر محمد علی کی بیٹی لیلیٰ کی پہلی فلم ”فالکن رائزنگ“ ریلیز کیلئے ...
عظیم باکسر محمد علی کی بیٹی لیلیٰ کی پہلی فلم ”فالکن رائزنگ“ ریلیز کیلئے تیار

  



لاس اینجلس (ویب ڈیسک) لیجنڈری باکر محمد علی کی بیٹی لیلیٰ علی نے باکسنگ کے بعد فلمی دنیا میں قسمت آزائی کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کی پہلی فلم آئندہ ماہ ریلیز ہوگی۔ باکسر لیلیٰ علی نے اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے باکسنگ کا میدان چنا اور اسے بطور پروفیشن اپنایا۔ اپنے والد کا نام جڑا ہونے کی وجہ سے انہیں اہمیت تو پہلے ہی حاصل تھی لیکن باکسنگ میں اپنی صلاحیتوں سے انہوں نے ثابت کیا کہ ان کی شہرت محض اپنے والد کی مرہون منت نہیں، اس کا ثبوت یہ ہے کہ لیلیٰ نے کیریئر کے دوران مقابلوں میں حصہ لیا اور سب میں ناقابل شکست رہیں۔ باکسنگ میں نام کمانے کے بعد انہوں نے ماڈلنگ بھی کی اور اب فلمی دنیا میں قدم رکھا۔ وہ بالی ووڈ کی فلم ”فالکن رائزنگ“ میں جلوہ گر ہورہی ہیں، جس کی کہانی ڈرگ مافیا کے گرد گھوم رہی ہے، ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم 5 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔ فلم ”فالکن رائزنگ“ کے ڈائریکٹر ایمی برارباراش ہیں جبکہ اس فلم کی کہانی وائے ٹی پرازی نے لکھی ہے۔ اس فلم کے نمایاں کرداروں میں اداکار نیل مک ڈونوف، مائیکل جے وائٹ، باکر لیلیٰ علی، لطیف کروڑر، ہوزوکی کاٹو، مساچی اوڈٹے، ملی روپروٹو، جیسمین کراٹینی، جونی ینگ اور دیگر شامل ہ یں۔

مزید : تفریح