بھارت کی ایل او سی پر فائرنگ، پاکستان کا شدید احتجاج، بھارتی ہائی کمشنر دفتر خارجہ طلب

بھارت کی ایل او سی پر فائرنگ، پاکستان کا شدید احتجاج، بھارتی ہائی کمشنر دفتر ...
بھارت کی ایل او سی پر فائرنگ، پاکستان کا شدید احتجاج، بھارتی ہائی کمشنر دفتر خارجہ طلب

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دفتر خارجہ نے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ پر احتجاج کرتے ہوئے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر گوپال بگلے کو دفتر خارجہ طلب کر لیا ہے۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے جنگ کی خلاف ورزی کا یہ 54 واں واقعہ ہوا ہے، پاکستان بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاج ریکارڈ کرائے گا۔ واضح رہے کہ بھارت نے سیالکوٹ سیکٹر کی ورکنگ باﺅنڈری پر بلااشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں ایک شہری جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے تھے۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں