عمران خان الیکشن اصلاحات کمیشن کے سربراہ بن جائیں: شہباز شریف

عمران خان الیکشن اصلاحات کمیشن کے سربراہ بن جائیں: شہباز شریف
عمران خان الیکشن اصلاحات کمیشن کے سربراہ بن جائیں: شہباز شریف

  



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان الیکشن اصلاحات کمیشن کے سربراہ بن جائیں، ماڈل ٹاﺅن سانحہ میں کردار ثابت ہو جائے تو مستعفی ہو جاﺅں گا۔ تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خطرہ ہماری حکومت کو نہیں، ملک کو ہے، تمام مطالبات پر غور کرنے، پارلیمینٹ سے منظور کرانے پر تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاﺅن میں فائرنگ کا حکم نہیں دیا، میرا کردار ثابت ہو جائے تو مستعفی ہو جاﺅں گا۔ پرویز مشرف کے معاملے پر گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کا مسئلہ نان ایشو ہے، معاملہ عدالت میں ہے، فیصلے پر عمل کریں گے۔

مزید : لاہور /اہم خبریں