قومی اسمبلی: اقلیتوں کے دن کے حوالے سے قرارداد منظور
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی نے اقلیتوں کے دن کے حوالے سے قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قرارداد میں قیام پاکستان اور ملک کی تعمیر و ترقی میں اقلیتوں کے کردار کو سراہتے ہوئے ان کے ساتھ امتیازی سلوک کی مذمت کی گئی ہے۔ قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اقلیتوں کے تحفظ اور ان کے حقوق یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے۔