مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے لال حویلی پر پتھراﺅ کیا: شیخ رشید

مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے لال حویلی پر پتھراﺅ کیا: شیخ رشید
مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے لال حویلی پر پتھراﺅ کیا: شیخ رشید

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے راولپنڈی میں لال حویلی پر پتھراﺅ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے 100 کارکن ایک شادی ہال میں اکٹھے ہوئے جس کے بعد انہوں نے لال حویلی پہنچ کر پتھراﺅ کیا تاہم پولیس نے انہیں روک دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے گلوبٹوں کو نہ روکا تو عوامی سمندر جاتی امرا بھی جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ لاہور میں عمران خان کی رہائش گاہ پر بھی مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی جانب سے اس وقت پتھراﺅ کیا گیا جب تحریک انصاف کے کارکن وہاں جمع تھے۔ اس دوران دونوں جانب سے شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔

مزید : لاہور