بھارت پاکستان کو گیس برآمد کرے گا

بھارت پاکستان کو گیس برآمد کرے گا
بھارت پاکستان کو گیس برآمد کرے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نیوزڈیسک)گزشتہ ماہ جب بھارت میں قومی بجٹ پیش کیا گیا تو اس میں ایک حیران کن بات منظر عام پر آئی کہ بھارت اگر پاکستان کو بیچنے کے لئے قدرتی گیس درآمد کرے گا تو اس کسٹم ڈیوٹی سے استثنا حاصل ہوگی۔ یعنی بھارت کسی تیسرے ملک سے گیس خرید کر پاکستان کو بیچے گا اور اس مقصد کے لئے بھارت سے پاکستان گیس پائپ لائن بنانے کے لئے تیاریاں کی جارہی ہیں۔ یہ پائپ لائن ایک بھارتی ادارہ ”گیل انٹویا“ تعمیر کرے گا۔ بھارت یہ گیس $14 فی یونٹ خریدے گا اور پاکستان کو $21 فی یونٹ بیچے گا۔ تشویشناک بات یہ ہے کہ پاکستانی حکومت اس منصوبے سے متفق ہے اور اسی سال معاہدہ پر دستخط کرنے کے لئے تیار ہے۔ یاد رہے کہ بھارت کچھ عرصہ پہلے ایران، پاکستان، انڈیا گیس پائپ لائن بنانے کے معاہدے سے اس لئے پیچھے ہٹ چکا ہے کیونکہ وہ پاکستان پر انحصار نہیں کرنا چاہتا۔ پاکستان بھی امریکی دباﺅ پر ایران سے سستی گیس لینے سے گریزاں ہے۔ پاکستان وہ ملک ہے جو چند سال پہلے تک گیس میں خود کفیل تھا اور آج یہ نوبت آچکی ہے کہ بھارت پر انحصار کرکے انتہائی مہنگی گیس خریدنے پر آمادہ ہے۔

مزید :

بزنس -