امریکی خاندان گھر میں موجود سانپوں سے تنگ
میامی (نیوز ڈیسک) شاید آپ کبھی اپنے گھروں میں موجود مکھیوں، مچھروں اور چوہوں سے کبھی نا کبھی نالاں تو ہوجاتے ہوں گے لیکن امریکہ میں ایک خاندان ایسا بھی ہے جو اپنے گھروں میں موجود سانپوں سے بہت تنگ ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے خاندان کو اس مشکل کا سامنا ہے۔ خاتون خانہ آلیزہ سکاٹ اور اس کے شوہر رے منڈ ہیسلر نے بتایا کہ اب تک وہ 48 سانپ اپنے گھروں سے پکڑ کر نکال چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ سانپوں سے نجات کے لئے ہر حربہ استعمال کرچکے ہیں لیکن کوئی آفاقہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ بعض اوقات گھر سے سانپ اس طرح نمودار ہوتے ہیں جیسے کیڑے مکوڑے اور ان میں سے کچھ سانپ اس قدر خطرناک ہوتے ہیں کہ اگر کاٹ لیں تو انسان کی چند لمحوں میں موت واقع ہوجائے۔ سانپوں سے تنگ اس جوڑے کا کہنا ہے کہ انہیں یہ خوف بھی کھائے جاتا ہے کہ ان کے دو سالہ بیٹے کو کچھ ہو نہ جائے۔