فضائی آلودگی انسان کو وقت سے پہلے بوڑھا کر دیتی ہے، تازہ تحقیق

فضائی آلودگی انسان کو وقت سے پہلے بوڑھا کر دیتی ہے، تازہ تحقیق
فضائی آلودگی انسان کو وقت سے پہلے بوڑھا کر دیتی ہے، تازہ تحقیق

  



برلن (نیوزڈیسک ) ایک نئی تحقیق میں ماہرین کا کہنا ہے کہ مختلف کیمیکل سے آلودہ ماحول یا فضا وقت سے پہلے انسان کو بوڑھا کر دیتی ہے۔ ٹرینڈز ان مولیکیولر میڈیسن نامی جریدے میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں ماہرین کا کہنا ہے کہ مضر صحت کیمیکلز جیسے بینزن، سگریٹ کا دھواں اور ذہنی دباﺅ بڑھاپے سے پہلے بوڑھا کردینے کی وجوہات ہیں۔ یونیورسٹی آف شمالی کیرولینا کے ڈاکٹر نارمن شارپلیس کے مطابق عضویاتی اعتبار سے انسان ایک دوسرے سے مختلف ہیں، جس کی بڑی وجہ ماحول ہے۔ اور کیمیکل سے آلودہ ماحول انسانی اعضاءکو متاثر کرکے انہیں جلد کمزور کر دیتا ہے۔ ہماری تحقیق میں اس بات ک واضح ثبوت ملیں ہیں کہ ماحولیاتی آلودگی یعنی مختلف کیمیکل سے آلودہ ماحول انسانوں کو جلد بوڑھا کر رہا ہے۔ مستقبل میں ایسے آلے بنائے جانے کی امید ہے، جن کے ذریعے خون کا مولیکیولر ٹیسٹ ہو سکے گا، تاکہ عضویاتی شرح یا قوت کا اندازہ لگایا جا سکے۔“ ڈاکٹر شارپلیس کا مزید کہنا ہے کہ ”عوامی صحت کے ضمن میں سگریٹ کا دھواں نہایت مضر ہے، جو انسان کو جلد بوڑھا کردینے کی بڑی وجہ ہے۔ سگریٹ کا دھواں صرف کینسر کا موجب ہی نہیں بلکہ یہ انسانی عضلات کو متاثر کرکے انہیں جلد بڑھاپے کی طرف بھی لے جاتا ہے“۔

مزید : ماحولیات