غلام مرد، کرائے پر حاصل کریں

غلام مرد، کرائے پر حاصل کریں
غلام مرد، کرائے پر حاصل کریں

  

سان فرانسسکو (نیوزڈیسک ) امریکہ میں ایک اشتہاری کمپنی نے ” کرایہ پر مرد حاصل کریں“ کے نام سے نیا کام شروع کر دیا، جس کے تحت خواتین مردوں کو کرایہ پر حاصل کر سکتی ہیں۔ اشتہاری پروفیشنل جوزفین وائی لن اور ڈالا کھاجک کی طرف سے شروع کیا جانے والا نیا کام پیسے کمانے کی کوئی انوکھی سکیم نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے۔ اس ضمن میں ایک ویب سائٹ (ManServants) بھی بنائی گئی ہے، جس کے پہلے صفحے پر لکھا ہے کہ ہمارے پاس خواتین  کے نجی معاملات میں معاونت کے لئے مرد حضرات کرائے  پر موجود ہیں، جنہیں آپ ایک گھنٹے یا ایک روز کے لئے بھی کرائے پر حاصل کر سکتے ہیں“۔ مذکورہ ویب سائٹ پر ایک ویڈیو بھی موجود ہے، جس میں دعوی کیا گیا ہے کہ صدیوں سے خواتین کی خدمت ایسے مرد  کرتے آ رہے ہیں، جن سے وہ نفرت کرتی تھیں، تو ہم آپ کو یہ پیشکش کرتے ہیں کہ اگر آپ اپنے بوائے فرینڈ کو پسند نہیں کرتیں  تو ہم سے مرد کرائے پر حاصل کریں، جو ایک مہذب انسان کی طرح آپ کی خدمت کرے گا اور آپ کو ایک ملکہ کی طرح رکھے گا۔ ”مرد ملازمین“ نامی کمپنی کے مالکان کا یہ بھی دعوی ہے کہ خواتین ہم سے حاصل کئے مرد کو جیسے چاہے استعمال کر سکتی ہیں۔ وہ اسے شراب  یا سگریٹ پیش کرنے کو کہہ سکتی ہیں، روز مرہ کے کام کروا سکتی ہیں ،تصاویر بنوا سکتی ہیں، یا مساج  کروا سکتی ہیں ۔ فی مرد ملازم کا کرایہ 80ڈالر ایک گھنٹے جبکہ 3سو ڈالر پورے دن کے لئے ہوگا۔ کمپنی کے مالکان کا مزید کہنا ہے ہمارے کام میں قواعد و ضوابط کی سختی سے پابندی کرنا ضروری ہے۔ اس اشتہاری مہم اور تجرباتی جائزہ کے بعد اگلے ماہ ستمبر میں سان فرانسیسکو سے اس کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس