کشمش صحت کے لئے انتہائی مفید

کشمش صحت کے لئے انتہائی مفید
کشمش صحت کے لئے انتہائی مفید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (نیوزڈیسک ) خشک میوہ جات ہمیشہ سے طبع تفریح کا سبب ہیں کیوں کہ یہ سارا سال دستیاب اور انہیں پکانے کی بھی ضرورت نہیں پڑتی۔ شام کے وقت خصوصاً جب کچھ ہلکا پھلکا کھانے کو دل کرے تو خشک میوہ جات اس ضمن میں بہترین انتخاب ہو سکتا ہے۔ میوہ جات میں شامل کشمش خشک کئے انگوروں سے حاصل کی جاتی ہے۔ کشمش اپنے اندر بے پناہ طبی فوائد رکھتی ہے، جن میں سے چند ایک کا یہاں ذکر کیا جا رہا ہے۔
توانائی: کشمش کے استعمال کا بہترین وقت وہ ہوتا ہے، جب آپ جسمانی طور پر خود کو کمزور محسوس کریں، کیوں کہ کشمش توانائی کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے۔ کشمش میں فروکٹوز اور گلوکوز جیسی شوگر ہوتی ہے، جو نہ صرف جسمانی توانائی کی سطح کو بڑھاتی ہے بلکہ غذا میں شامل مختلف نیوٹرنٹس کو جزو بدن بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔
ہڈیوں کی مضبوطی: کشمش کیلشیم سے بھرپور ہوتی ہے، جو ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے۔ کشمش کا ایک کپ جسم کی روزانہ ضرورت کا 8 فیصد کیلشیم پورا کرنے کے لئے کافی ہے۔
قوت باہ: کشمش میں موجود آینو ایسڈ ارگین نامی جزو قوت باہ میں اضافے کا باعث ہے۔ متعدد تحقیقات نے یہ ثابت کیا ہے کہ ارگین نطفے کی شرح میں اضافہ کا باعث ہے۔
اینٹی بیکٹیریل: کشمش اینٹی بیکٹیریل صلاحیت کی حامل ہوتی ہے، جو گھر پر کسی بھی انفیکشن کے علاج کا بہترین ذریعہ ہے۔
کولیسٹرول: ماہرین کا کہنا ہے کہ جو لوگ روزانہ باقاعدگی سے کشمش استعمال کرتے ہیں، ان میں ایل ڈی ایل (مضر) کولیسٹرول کی سطح نہیں بڑھتی۔
کینسر: کشمش میں موجود پولی فونک جزو قدرتی اینٹی اوکسیڈینٹس ہے، جو کینسر کو بڑھنے نہیں دیتا۔
وزن میں کمی: ورزش کے ساتھ کشمش کا باقاعدہ استعمال وزن گھٹانے میں نہایت سود مند ہے، کیوں کہ یہ کاربوہائیڈریٹ سے بھرپور ہوتی ہے، جو بھوک کے احساس کو کم کرتی ہے۔
قبض کش: کشمش ریشوں سے بھرپور غذا ہے، جو خوراک کو زود ہضم بنا کر قبض نہیں ہونے دیتی۔
ان کے علاوہ کشمش دانتوں کو کیڑا لگنے سے محفوظ بنانے کے ساتھ خون میں اضافہ کا بھی باعث ہے۔ یہ سر کے بالوں اور جلد کے لئے بھی نہایت مفید تصور کی جاتی ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -