کارکن تیاری کر لیں، راشن ساتھ رکھیں، فوج عوام کے ساتھ ہے، سب سے بڑا جشن 14 اگست کو ہو گا: عمران خان

کارکن تیاری کر لیں، راشن ساتھ رکھیں، فوج عوام کے ساتھ ہے، سب سے بڑا جشن 14 اگست ...
کارکن تیاری کر لیں، راشن ساتھ رکھیں، فوج عوام کے ساتھ ہے، سب سے بڑا جشن 14 اگست کو ہو گا: عمران خان

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بادشاہت کا وقت ختم ہو گیا، 14 اگست کو نیا پاکستان بنانا ہے، حقیقی جمہوریت تک اسلام آباد سے نہیں اٹھیں گے۔ عمران خان اسلام آباد سے لاہور ائیرپورٹ پر پہنچے جہاں سے قافلے کی صورت میں زمان پارک پہنچنے پر کارکنوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بادشاہت کا وقت ختم ہو گیا، ظلم کا نظام ختم کریں گے، 14 اگست کو نیا پاکستان بنانا ہے، کارکن تیاری کر لیں اور راشن ساتھ رکھیں، پانی کی بوتلیں اسلام آباد میں مل جائیں گی، سب سے بڑا جشن 14 اگست کو ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان بنائیں گے جس میں قانون کی بالادستی ہو گی، جو کارکن کھائیں گے وہی میں کھاﺅں گا اور کارکنوں کے ساتھ دن رات سڑک پر ہوں گا، بڑے بڑے کنٹینرز اور کوئی بھی چیز ہمارا راستہ نہیں روک سکتی، فوج عوام کے ساتھ ہے، پولیس بھی ہمیں نہیں روکے گی، گلوبٹوں کے ساتھ وہی سلوک کریں گے جو کرنا چاہئے۔

مزید : لاہور /اہم خبریں