ایک لاکھ افراد بھی لاہور سے نکلے تو حکومت کو ’السلام علیکم‘ ہے: شیخ رشید

ایک لاکھ افراد بھی لاہور سے نکلے تو حکومت کو ’السلام علیکم‘ ہے: شیخ رشید
ایک لاکھ افراد بھی لاہور سے نکلے تو حکومت کو ’السلام علیکم‘ ہے: شیخ رشید

  



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آزادی مارچ کے لیے ایک لاکھ افراد بھی لاہور سے نکلے تو حکومت کو ’السلام  علیکم‘ ہو جائے گی۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ محض مفاد پرست لوگ اور گلوبٹوں کے غول ہیں جنہوں نے غریب عوام کو کچھ نہیں دیا۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے 50,50 ہزار افراد بھی لاہور سے نکل آئے تو شہر کے شہر اس کے استقبال کیلئے موجود ہوں گے اور لوگ جوق در جوق اس میں شامل ہوں گے جو اسلام آباد پہنچنے تک لاکھوں کی تعدادمیں ہوں گے، اگر ایسا ہوا تو اس حکومت کو ’السلام  علیکم‘ ہے۔

مزید : قومی