تحریک انصاف سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں، عمران خان انوکھا لاڈلا ہیں: خواجہ سعد رفیق
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنماءخواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین سے مذاکرات کیلئے تیار ہیں، مگر وہ لانگ مارچ پر تلے ہیں، عمران خان سیاسی کارکن نہیں انوکھے لاڈلے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ اگر 11 مئی کے انتخابات جعلی تھے تو عمران خان خیبرپختونخواہ میں اقتدار کے مزے کیوں لوٹتے رہے؟ عمران خان جماعت اسلامی کی بات مانیں اور مذاکرات کی میز پر معاملات طے کریں۔ طاہر القادری سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ طاہر القادری کو منانے کی بہت کوشش کی لیکن وہ نہیں مانے، لاہور میں کنٹینرز لگانے کی ذمہ داری طاہر القادری پر عائد ہوتی ہے، مسلم لیگ ن کسی بھی قسم کا احتجاج نہیں کرے گی۔