احتجاج اور دھرنے خلاف قانون نہیں، ہم بھی انتخابی اصلاحات چاہتے ہیں: سراج الحق

احتجاج اور دھرنے خلاف قانون نہیں، ہم بھی انتخابی اصلاحات چاہتے ہیں: سراج الحق
احتجاج اور دھرنے خلاف قانون نہیں، ہم بھی انتخابی اصلاحات چاہتے ہیں: سراج الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی موجودہ جمہوریت سے مطمئن نہیں، ہم بھی انتخابی اصلاحات چاہتے ہیں، احتجاج، مارچ اور دھرنے قانون کی خلاف ورزی نہیں۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے لاہور میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ حکومت اب تک عمران خان کے تحفظات دور نہیں کر سکی، ملک اس وقت مشکلات کا شکار ہے اور حکومت کمزور اعصاب کا مظاہرہ کر رہی ہے، مرکزی حکومت کا خیال تھا اسی طرح پانچ سال گزر جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت بہت ساری جگہوں پر الیکشن میں دھاندلی ہوئی، جماعت اسلامی بھی موجودہ جمہوریت سے مطمئن نہیں اور انتخابی اصلاحات چاہتی ہے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ عمران خان اور ان کی ٹیم سے ملاقات میں تفصیلی بات چیت ہوئی ہے، اسلام آباد جانا، احتجاج کرنا اور دھرنا دینا کس قانون کی خلاف ورزی ہے؟ دھرنے اور احتجاج آئین کی خلاف ورزی نہیں، اپوزیشن لیڈر سمیت تمام جماعتوں سے رابطے میں ہیں اور موجودہ صورتحال پر 14 اگست سے پہلے اور بعد میں بھی باوقار حل نکالنے کی کوشش میں ہیں۔