نور المالکی اقتدار سے چپک گئے

نور المالکی اقتدار سے چپک گئے
نور المالکی اقتدار سے چپک گئے

  

بغداد(نیوزڈیسک)عراقی وزیراعظم نور المالکی نے اعلان کیا ہے کہ وہ تیسری بار بھی وزیراعظم بننے کے خواہش مند ہیں اور ان کو ایک اور بار الیکشن لڑنے سے کوئی نہیں روک سکتا جبکہ عراقی صدر فوعاد معصوم نے وزیراعظم کے لئے حیدر العبادیٰ کو نامزد کردیا۔قبل ازیں وزیراعظم نور المالکی نے ایک عراقی ٹی وی پر ایک تقریر کرتے ہوئے اپنی خواہش کا اظہار کیا تھا۔بیان کے فوراً بعد مسلح گروہ بغداد کی سڑکوں پرممکنہ ردعمل کو روکنے کے لئے گشت کرنے لگے۔

کہا جارہا ہے کہ وزیراعظم نورالمالکی کی حکومت سے سنی، کُرد اور کئی شیعہ گروپ نالاں ہیں اور چاہتے ہیں کہ اس بار وزیراعظم کا عہدہ کسی غیر متنازع شخصیت کو ملنا چاہیے۔امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ صدر کے اقدام کے بعد بغداد میں حالات انتہائی کشیدہ ہو جائیں گے۔

مزید : بین الاقوامی