دنیا تباہی کے دہانے پر،سائنسدانوں کادعویٰ

دنیا تباہی کے دہانے پر،سائنسدانوں کادعویٰ
دنیا تباہی کے دہانے پر،سائنسدانوں کادعویٰ

  

لندن (نیوزڈیسک)ایک ممتاز سائنسدان نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں دعویٰ کیا ہے کہ دنیا شدید خطرے میں ہے ۔جیسن باکس جوکہ ”جیو لو جکل سروے آف ڈنمارک اینڈ گرین لینڈ “کے پروفیسر ہیںکا کہنا ہے کہ قطب شمالی میں برف کی تہہ کے نیچے سے میتھین گیس کا اخراج تیزی سے بڑھ رہا ہے اور اگر صرف چند فیصد گیس بھی اور خارج ہو گئی تو دنیا تباہی کے دہانے پر پہنچ جائے گی۔ان کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے گلوبل وارمنگ بڑھ رہی ہے قطب پر موجود برف پگھل رہی ہے اور اس وجہ سے گیس کا اخراج ہو رہا ہے۔میتھین گیس کی وجہ سے گلوبل وارمنگ مزید تیز ہو جائے گی اور آہستہ آہستہ دنیا کی تمام برف پانی بن جائے گی جس سے دنیا میں زندگی ختم ہو جانے کا شدید خطرہ ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس