مرکزی ملزم حسیب بااثر گھرانے کا فرد، گینگ میں بھائی بھی شامل

مرکزی ملزم حسیب بااثر گھرانے کا فرد، گینگ میں بھائی بھی شامل
مرکزی ملزم حسیب بااثر گھرانے کا فرد، گینگ میں بھائی بھی شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قصور (ویب ڈیسک) قصور زیادتی کیس کے مرکزی ملزم حسیب عامر کا تعلق علاقے کے بااثر گھرانے سے ہے، 25 سالہ حسیب ایم اے کا طالب علم ہے، دوسرا ملزم حسیب عامر کا چھوٹا بھائی نعیم شہزاد ہے، دیگر 2 ملزمان فیضان مجید اور علی مجید بھی سگے بھائی ہیں، خدشہ ہے کہ ان دونوں بھائیوں کو حسیب عامر نے بلیک میلنگ کرکے ساتھ ملایا تھا، پانچواں ملزم عبدالمنان، حسیب عامر کا کزن اور گاﺅں میں ویلڈنگ کا کام کرتا ہے، چھٹا ملزم 24 سالہ بشارت مرکزی ملزم کا قریبی ساتھی ہے جبکہ ساتواں ملزم 25 سالہ عثمان خالد سرکاری ملازم ہے، اس گروہ کے آٹھویں فرد کا تعلق سندھ سے ہے، وسیم اس گروہ کو چلانے اور ویڈیو کلپ بنانے میں اہم کردار ادا کرتا رہا۔ وہ حویلی جہاں بچو کو زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا رہا اسے تالہ لگادیا گیا، حویلی سکینڈل کے ملزم یحییٰ کے والد کی ہے جو واپڈا میں ملازم اور گوجرانوالہ میں تعینات ہے، اس کی حسین خان والہ چوک میں کروڑوں روپے کی ایک مارکیٹ بھی ہے۔ گاﺅں میں ویرانی چھائی ہوئی ہے اور گھروں پر پڑے تالے کسی انجانے خوف کی نشاندہی کررہے ہیں۔

مزید :

قصور -