باپ کے موبائل فون استعمال کرنے کے شوق نے 3 سالہ بچی کی جان لے لی، انتہائی افسوسناک واقعہ

باپ کے موبائل فون استعمال کرنے کے شوق نے 3 سالہ بچی کی جان لے لی، انتہائی ...
باپ کے موبائل فون استعمال کرنے کے شوق نے 3 سالہ بچی کی جان لے لی، انتہائی افسوسناک واقعہ

  

بیجنگ (نیوز ڈیسک) جدید موبائل فون کا نشہ اب اس قدر عام ہوچکا ہے کہ لوگ انتہائی توجہ طلب کاموں کے دوران بھی اس کا استعمال بند نہیں کرپاتے۔ موبائل فون کی وجہ سے سڑک پر حادثات کوئی نئی بات نہیں رہی لیکن چین میں ایک باپ نے ایسی غفلت کا مظاہرہ کیا کہ عقل دنگ رہ جائے۔

چینی خبر رساں ایجنسی Xinhua کے مطابق 3 سالہ بچی ہانگ ہانگ کی دادی باورچی خانے میں برتن دھونے گئیں تو بچی کے والد زانگ سے اس پر نظر رکھنے کو کہا۔ دوسری جانب مسٹر زانگ اپنے موبائل فون پر گیم کھیلنے میں اتنے مصروف تھے کہ اپنی ننھی بچی کو بھی بھول گئے، جو رینگتی ہوئی کھڑکی کے پاس پہنچی اور تیسری منزل سے زمین پرجاگری۔ مزید افسوسناک بات یہ ہے کہ بچی کے گرنے پر بھی والد کو اس کی خبر نہ ہوئی اور جب بچی کی دادی کمرے میں واپس آئی اور اسے موبائل فون میں گم اور بچی کو غائب پایا تو بچی کی تلاش شروع کی۔

جب کھلی کھڑکی سے نیچے دیکھا تو ننھی بچی فرش پر بے حس و حرکت پڑی تھی۔بدقسمت باپ کو جب اپنی غلطی کا احساس ہوا تو بہت دیر ہوچکی تھی۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے بچی کے سر میں شدید چوٹیں آئی ہیں اور اس کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے کلک کریں

آئی فون ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے کلک کریں

مزید :

ڈیلی بائیٹس -