جرمن طیارہ حادثہ، متاثرین کے اہلخانہ نے امریکہ میں مقدمہ دائر کرنے کی تیاریاں شروع کردیں

جرمن طیارہ حادثہ، متاثرین کے اہلخانہ نے امریکہ میں مقدمہ دائر کرنے کی ...
جرمن طیارہ حادثہ، متاثرین کے اہلخانہ نے امریکہ میں مقدمہ دائر کرنے کی تیاریاں شروع کردیں

  

برلن (اے پی پی) فرانسیسی کوہ الپس میں تباہ ہونے والے جرمن ونگز کے طیارے کے حادثے میں مارے جانے والوں کے اہل خانہ نے کمپنی پر امریکہ میں مقدمہ دائر کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں ۔جرمن اخبار کی رپورٹ کے مطابق مارے جانے والوں کے اہل خانہ کے وکیل نے بتایا کہ ہم اس سلسلے میں امریکہ میں مقدمہ دائر کرنے کا جائزہ لے رہے ہیں اور ہمیں توقع ہے کہ امریکہ میں بہتر فیصلہ کیا جائے گا ۔ شروع میں لفتھانزا کی ذیلی کمپنی جرمن ونگز نے فی مسافر پچیس ہزار ڈالر معاوضہ دیا تھا امریکہ میں ایسے واقعے کا معاوضہ کئی گنا زیادہ ہوگا۔ مارچ کے آخر میں جرمن ونگز کا طیارہ ایر بس اے۔320، جو بارسلونا سے ڈسلڈروف جارہا تھا، فرانسیسی الپس میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ اس میں سوار تمام مسافر اور عملے کے 150 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ بلیک باکسز سے حاصل شدہ معلومات کے مطابق طیارہ سیکنڈ پائلٹ اور جرمن شہری آندریاس لوبتس نے خود گرایا تھا۔

مزید :

بین الاقوامی -