تین ملکی سیریز،بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پانچواں میچ آج کھیلا جائیگا

تین ملکی سیریز،بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پانچواں میچ آج کھیلا جائیگا

  

چنائی( نیٹ نیوز) ٹرائنگولر سیریز، بھارت اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچواں میچ آج کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے مابین سیریز چنائی میں جاری ہے۔ آسٹریلیا اے پہلے دونوں میچ جیت کر سرفہرست ہے۔ پہلے میچ میں کینگروز نے جنوبی افریقہ کو 9 وکٹ جبکہ دوسرے میچ میں بھارت کو 119 رنز سے ہرایا۔ سیریز کا چھٹا اور آخری میچ (کل) بدھ کو جنوبی افریقہ اور بھارت کے مابین کھیلا جائے گا۔ ٹرائنگولر سیریز کا فائنل 14 اگست کو ہوگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -