لاہور میں ہونے والی نیشنل بیڈمنٹن چیمپئن شپ اختتام کو پہنچ گئی
لاہور( سپورٹس رپورٹر)لاہور میں ہونے والی نیشنل بیڈمنٹن چیمپئن شپ اختتام کو پہنچ گئی۔ اویس زاہد نے مینز اور پلوشہ بشیر نے ویمنزچیمپئنز کے تاج سروں پر سجا لیے۔ ویمنز ٹاٹئل سینئر پلیئر پلوشہ بشیر نے جیتا تاہم حریف کھلاڑی ماہ حور نے پلوشہ پر قوانین کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے اپنی شکست کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔ پلوشہ نے فائنل میں ماہ حور شہزاد کو 14۔21 اور 17۔21سے ہرایا۔
تاہم ماہ حور نے شکست تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پلوشہ نے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہو ئے شٹل توڑی تھی تاہم پلوشہ کا کہنا تھا کہ ان پر شٹل توڑنے کا الزام غلط ہے۔ مینز فائنل میں اویس زاہد نے رضوان اعظم کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ اویس نے ایک کے مقابلے میں دو سیٹ جیت کر فتح اپنے نام کی۔