سنوکر چیمپئن شپ ، پاکستان کے بابر مسیح کو بھارتی حریف پنکج ایڈوانی سے شکست

سنوکر چیمپئن شپ ، پاکستان کے بابر مسیح کو بھارتی حریف پنکج ایڈوانی سے شکست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی( آن لائن ) کراچی میں جاری سکس ریڈ سنوکر چیمپئن شپ کے پری کوارٹر فائنل میں پاکستان کے بابر مسیح کو روایتی حریف بھارت سے شکست ہوئی ہے جبکہ محمد آصف، محمد بلال، شہرام چنگیزی اور اسجد اقبال کوارٹر فائنل راؤنڈ میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس مرحلے کیلئے بابر مسیح کا سامنا پنکج ایڈوانی سے تھا۔ پنکج نے انہیں ایک کے مقابلے میں5فریمز سے شکست دے دی۔ پنکج اس ٹورنامنٹ کے دفاعی چیمپئن بھی ہیں۔بابر مسیح اس ایونٹ میں گروپ ڈی سے پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔ اس راؤنڈ میں مجموعی طور پر دس پاکستانی کھلاڑی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے تھے۔ جن میں سے محمد آصف، محمد بلال، شہرام چنگیزی اور اسجد اقبال نے اپنے اپنے میچز جیت کے کوارٹر فائنل راؤنڈ کیلئے نشست پکی کرلی ہے۔ ایونٹ کے تمام پری کوارٹر فائنل اور کوارٹر فائنل میچز آج ہی کھیلے جائیں گے، جبکہ سیمی فائنل اور فائنل میچز کل منعقد ہوں گے۔