جاپان کے کائی نیشیکوری نے سٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

جاپان کے کائی نیشیکوری نے سٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

  

واشنگٹن( نیٹ نیوز) جاپان کے کائی نیشیکوری نے امریکہ کے جان اسنرکوشکست دے کرسٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ اسٹینفورڈ کلاسک ٹینس کا ٹائٹل رمنی کی اینجلیک کربرکے نام رہا۔امریکی دارلحکومت واشنگٹن ڈی سی میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں سیکنڈ سیڈ کائی نیشیکوری کوجان اسنرکیخلاف کامیابی کیلئے جدوجہد کرنا پڑی، اسنرنے پہلا سیٹ چھ چارسے جیت کربرتری حاصل کی،نیشیکوری نے اگلے سیٹ میں کم بیک کیا اوردوسرا اورتیسرا سیٹ چھ چاراورچھ چارسے جیت کرسیزن کا تیسرا اورکیرئیرکا دسواں ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ ادھرکیلیفورنیا میں کھیلے گئے اسٹینفورڈ کلاسک ٹینس کے فائنل میں جرمنی کی اینجلیک کربرنے چیک ری پبلک کی کیرولینا پلسکووا کوشکست دے کرٹائٹل جیت لیا۔ کربرنے دوگھنٹے تک جاری رہنے والے میچ میں چھ تین، پانچ سات، چھ چارسے فتح سمیٹ کرجرمن پلئیرسال کا چوتھا ٹائٹل جیت کرسیریناولیمزکے برابرآگئیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -