کلارک کی ناقص فارم ایشز سیریز میں شکست کا سبب بنی، چیپل

کلارک کی ناقص فارم ایشز سیریز میں شکست کا سبب بنی، چیپل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی ( نیٹ نیوز)آسٹریلیا کے سابق قائد ای ین چیپل نے کہا ہے کہ مائیکل کلارک کی ناقص فارم ایشز سیریز میں کینگروز کی شکست کا سبب بنی۔کپتان نے بہادری دکھانے کے بجائے توہم پرستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچویں نمبر پر بیٹنگ کی، بوڑھے بیٹسمینوں کا انتخاب خطرے کی گھنٹی ثابت ہورہا ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے ایک کالم میں کیا۔ آسٹریلیا کو ٹرینٹ برج میں کھیلے جانے والے چوتھے ٹیسٹ میں انگلینڈ کے ہاتھوں ایک اننگز اور 78 رنز سے شکست ہوئی تھی جس کے بعد سیریز میں 1۔3 کے خسارے میں جانے سے وہ ایشز ٹرافی سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ چیپل کا کہنا ہے کہ ایک ایشز سیریز کپتانوں کیلیے لفٹ میں سفر کرنے جیسا ہے، الیسٹرکک ٹاپ فلور پر پہنچ گئے ہیں جہاں پر تحائف اور انعام واکرام موجود ہیں جبکہ کلارک کولفٹ تہہ خانوں میں لے گئی ہیں جہاں پر کاٹھ کباڑ اور کچرا موجود ہے۔