نیدرلینڈ فٹبال ٹورنامنٹ ، فینورڈ نے یوتریچ کو شکست دیدی

نیدرلینڈ فٹبال ٹورنامنٹ ، فینورڈ نے یوتریچ کو شکست دیدی

  

ہالینڈ ( نیٹ نیوز) نیڈر لینڈ کلب فٹ بال ٹورنامنٹ میں فینورڈ کلب نے یوتریچ کو 2 کے مقابلے میں 3 گولز سے مات دے دی۔ ہالینڈ میں فٹ بال کلب ایونٹ میں فینورڈ اور یوتریچ مدمقابل آئے دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا۔ کھیل کے 22 ویں منٹ میں فینورڈ کلب کے سٹار کھلاڑی کولن کاظم نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر اپنی ٹیم کو 0۔1 کی برتری دلا دی جو کہ پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی۔ کھیل کے دوسرے ہاف میں یوتریچ کی ٹیم نے شاندار کم بیک کیا اور 74 ویں منٹ میں سیباسٹین نے گول کر کے مقابلہ 1۔1 سے برابر کر دیا۔ دوسرے ہاف میں فینورڈ کی طرف سے 77 ویں منٹ میں ویلہینا جبکہ 81 ویں منٹ میں ڈرک کیوٹ نے گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح کے قریب پہنچا دیا۔ کھیل کے آخری لمحات میں یوتریچ کی طرف سے ہیلر کا گول بھی ان کی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکا۔ سنسنی خیز میچ میں فینورڈ نے یوتریچ کیخلاف 2 کے مقابلے میں 3 گولز سے فتح سمیٹ لی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -