جرمن ٹینس سٹار اینجلیکونے بنک آف ویسٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

جرمن ٹینس سٹار اینجلیکونے بنک آف ویسٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سٹینفورڈ ( نیٹ نیوز) جرمنی کی نامور ٹینس سٹار اینجلیکیو کربر نے بنک آف ویسٹ کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میں فورتھ سیڈڈ جمہوریہ چیک کی کیرولینا پالیسکووا کو شکست دیکر رواں سال کا چوتھا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سٹینفورڈ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز ایونٹ کے فائنل میں جرمنی کی اینجلیکیو کربر نے سخت مقابلے کے بعد فورتھ سیڈڈ جمہوریہ چیک کی کیرولینا پالیسکووا کو شکست دی، کربر نے پہلے سیٹ میں حریف کھلاڑی کو 6-3 سے شکست دی تاہم کیرولینا پالیسکووا نے دوسرے سیٹ میں کم بیک کرتے ہوئے جرمن کھلاڑی کو 7-5 سے شکست دی، اس کے بعد اینجلیکیو کربر نے تیسرے سیٹ میں پھر کیرولینا پالیسکووا کو 6-4 سے شکست دیکر ٹورنامنٹ جیت لیا۔ یہ انکے رواں سال کا چوتھا ٹائٹل ہے جو انہوں نے اپنے نام کرلیا۔ اس سے قبل فورتھ سیڈڈ جمہوریہ چیک کی کیرولینا پالیسکووا نے امریکی حریف ورورا لیپچینکو کو شکست دی اور فائنل میں جگہ بنائی۔ دوسرے سیمی فائنل میں جرمن کھلاڑی نے یوکرین کی الینا ستولینا کو ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھافاتح کھلاڑی نے کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔